سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی فیملی یورپی ممالک کے دورے کے بعد واپس لندن پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ جنیوا سے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے۔
نواز شریف کے ہمراہ یورپی ممالک کی سیر کے لیے جانے والوں میں مریم نواز، جنید صفدر، حسین نواز اور دیگر شامل تھے۔
شریف فیملی 20 نومبر کو لندن سے یورپی ممالک کے دورے پر روانہ ہوئی تھی۔
اس حوالے سے خاندانی ذرائع نے کہا تھا کہ یہ بریک خاندان کے لیے بہت ضروری تھا، جو اس سے پہلے پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں تھا۔
مریم نواز کئی روز سے لندن میں اپنے والد نواز شریف کے ساتھ موجود ہیں۔