• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمدی پابندیوں میں نرمی، کاروں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ

کراچی (پی پی آئی)تیار گاڑیوں اور گاڑیوں کے پرزوں کی درآمدات میں درپیش مشکلات کے باعث کاروں کی فروخت میں گزشتہ چند ماہ سے کمی دیکھی جارہی تھی تاہم حکومت نے اب درآمدات پر عائد پابندیوں میں کسی حد تک نرمی کردی ہے جس کا اثر آٹو انڈسٹری پر بھی پڑاہے اور گزشتہ ماہ (اکتوبر) کاروں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اکتوبر میں مجموعی طور پر 13 ہزار 369 کاریں فروخت ہوئیں جبکہ اس کے مقابلے میں ستمبر میں 11 ہزار46کاریں فروخت ہوئی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید