• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراءیونیورسٹی کے شعبہ تعلیم میں پی ایچ ڈی اسکالر کل اپنا مقالہ پیش کرینگے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اقراءیونیورسٹی کے شعبہ تعلیم میں پی ایچ ڈی اسکالر ذاکر حسین گوپانگ منگل کو دوپہر12بجے گلشن کیمپس میں اپنا تحقیقی مقالہ پیش کریں گے ۔ذاکر حسین گوپانگ نے اپنا تحقیقی مقالہ پروفیسر ڈاکٹر انجم بانو کاظمی کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے ۔ان کے مقالہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قواعد کے مطابق بین الاقوامی ماہرین سے پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں ۔ڈاکٹر صفیہ عروج ،ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن جامعہ کراچی ، ڈاکٹر روزینہ سیوانی اقراءیونیورسٹی اورڈاکٹر کمال حیدر، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن وفاقی اردو یونیورسٹی آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ممتحن کے فرائض انجام دیں گے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید