• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویزالٰہی اور عمران کی جدائی کا وقت آیا ہی چاہتا ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال کیا مونس الٰہی اور پرویز الٰہی کے بیانات عمران خان کے بیانئے کو غلط ثابت کررہے ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پرویز الٰہی اور عمران خان کی جدائی کا وقت آیا ہی چاہتا ہے.

پرویز الٰہی نے عمران خان کو وہ پانچ وجوہات بتادی ہیں کہ جس کی وجہ سے وہ اسمبلیاں توڑنا نہیں چاہتے۔

سلیم صافی نے کہا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی دونوں میں صرف اسٹیبلشمنٹ ہی قدر مشترک ہے، عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کاندھوں پر اقتدار تک پہنچے جبکہ چوہدری خاندان کی سیاست بھی اسٹیبلشمنٹ کے سہاروں کی مرہون منت ہے.

اسٹیبلشمنٹ نے ق لیگ اور پی ٹی آئی کا اتحاد بالجبر تو بنادیا لیکن عمران خان مونس الٰہی کو وزیر نہیں بنانا چاہتے تھے۔

اہم خبریں سے مزید