وزیراعظم شہباز شریف نے 10 معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ دے دیا۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوابزادہ افتخار احمد، مہر ارشاد احمد، رضا ربانی کھر کو وزیرمملکت کا درجہ دے دیا گیا۔
مہیش کمار ملانی، فیصل کریم کنڈی، سردار سلیم حیدر اور تسنیم احمد قریشی کو بھی وزیر مملکت کا درجہ دیا گیا۔
محمد علی شاہ باچا، سردار شاہ جہاں یوسف، ملک نعمان احمد لنگڑیال بھی وزیر مملکت کا درجہ پانے والوں میں شامل ہیں۔