• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور پاکستان کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، سابق سربراہ ’را‘

کراچی (رفیق مانگٹ) بھارتی خفیہ ایجنسی ʼراʼ کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہا کہ بھارت پاکستان کو بات چیت کرنی چاہیے، پاکستان کے ساتھ ہمارا رشتہ بندوقوں یا جنگ سے ختم ہونے والا نہیں،مل کر آگے بڑھنا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ کے سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے زور دیا کہ بات چیت سے مسائل کا حل نکل سکتا ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں۔

 یہ بیانات انہوں نے اپنی نئی کتاب "دی چیف منسٹر اینڈ دی سپائی" کے اجرا کے موقع پر نئی دہلی میں دیے۔

 انہوں نے کہا، میری رائے ہے کہ بھارت اور پاکستان کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔ جب بات چیت ہوتی ہے تو چیزیں سامنے آتی ہیں اور مسائل حل ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے اور دونوں ممالک کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ 

ان کا کہنا تھا، ہمیں آگے بڑھنا ہے اور پاکستان کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا ہے۔انہون نے اپنی کتاب کے حوالے سے کہا کہ ان کی تحریروں میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی تعریف کی گئی ہے، جنہیں وہ خطے کا سب سے بڑا لیڈر سمجھتے ہیں۔ تاہم، ان کے اس بیان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی تنازع کو جنم دیا، جہاں نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق نے دولت پر الزام لگایا کہ وہ کتاب کی فروخت بڑھانے کے لیے تنازع پیدا کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید