• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیمان شہباز کی وطن واپسی سے قبل مسجد نبویﷺ پر حاضری

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے، سلیمان شہباز نے وطن واپسی سے قبل روضۂ رسولﷺ پر حاضری دی ہے۔

سلیمان شہباز کی اہلیہ زینب سلیمان کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ تصویر کل شیئر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز 8 دسمبر کو سعودی عرب پہنچے تھے۔

سلیمان شہباز عمرہ ادا کرنے کے بعد اپنی 4 سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کرتے ہوئے ہفتے یعنی آج کے روز بیوی اور بچوں کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ 2018ء میں نیب کی جانب سے اپنے خلاف متعدد مقدمات قائم کیے جانے اور اپنے والد شہباز شریف، بھائی حمزہ شہباز اور شریف فیملی کے خلاف دیگر کئی مقدمات میں شامل کیے جانے کے بعد وہ لندن چلے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید