• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ، پنجاب میں الیکشن یا پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ ماننے کو بھی تیار، ذرائع

ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی جانب سے کوئی ڈبل گیم نہیں چاہتے۔
ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی جانب سے کوئی ڈبل گیم نہیں چاہتے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)  پنجاب میں الیکشن یا پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ ماننے کو تیار ہوگئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت سے رابطے میں ہیں، چوہدری شجاعت کی جانب سے ٹھوس بات سامنے آنے پر ن لیگ آگے بات کرے گی۔

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران کے رابطے بحال ہوگئے، سیاسی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔

ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی جانب سے کوئی ڈبل گیم نہیں چاہتے، پرویز الہٰی کو واضع طور پر سامنے آنا ہوگا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت ہمارے اتحادی ہیں، ان سے بات چیت ہوتی ہے، ہم ماضی کی طرح ڈبل گیم نہیں چاہتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب کے اجلاس میں متوقع امیدواروں کی لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈویژن کے صدور کو لسٹیں تیار کرنے کا کہا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نواز شریف کے پاکستان آنے پر لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کیا جائے گا، پنجاب اسمبلی ٹوٹنے کی صورت میں نواز شریف سے فوری آنے کی درخواست کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید