• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ کا اعلان، صبح 6 سے 9، دوپہر 12سے دن 2 بجے اور شام 6 سے رات 9بجے تک گھریلو صارفین کو گیس ملے گی

کراچی(صباح نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ کا اعلان کر دیا۔ ایس ایس جی سی اعلامیے کے مطابق سندھ بھر میں گھریلو صارفین کو صبح 6 تا 9، دوپہر 12 تا 2 اور شام 6 تا رات 9 گیس ملے گی۔اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سوئی سدرن کی تاریخ میں سب سے شدید لوڈشیڈنگ ہے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے ایسا نہیں کہ دیگر اوقات میں گیس بالکل نہ ملے، حکومتی پالیسی کے تحت 8 گھنٹے گیس موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید