• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں دہشت گردی کو بھارت کی سپورٹ حاصل ہے، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنا ظلم چھپانے کیلئے کشمیر میں بدترین ظلم کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنا ظلم چھپانے کیلئے کشمیر میں بدترین ظلم کررہا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں بھارت ملوث نظر آتا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کو بھارت کی سپورٹ حاصل ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب میں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کلبھوشن جادھو کا بیان اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، ہمیں بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے، بھارت دنیا کے سامنے معصوم بننے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنا ظلم چھپانے کیلئے کشمیر میں بدترین ظلم کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ظلم کو جسٹیفائی کرنے کیلئے نت نئے بہانے تراشتا ہے، کلبھوشن کا معاملہ دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے میں کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے، کلبھوشن کا گرفتار ہونا ثبوت ہے کہ بھارت دہشتگردی کے پیچھے کار فرما ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی کوئی بھی صورت ہو، پیچھے کہیں نہ کہیں بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے، واضح ثبوت ہیں کہ ہندوستان دہشتگردی میں کس طرح ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسیز نے دہشتگردی کے واضح ثبوت پکڑے ہیں، پاکستان کئی دہائیوں سے دہشتگردی کی آگ میں جھلس رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ ایسا بدبخت عمل ہے جس میں ہم ہر روز ایک نئی صورتحال سے دوچار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی طبقہ ایسا نہیں ہے جس نے قربانی پیش نہ کی ہو، یا شکار نہ ہوا ہو، مساجد، امام بارگاہوں، اہم عمارتوں اور اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے دہشتگردی کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے، وزارت خارجہ معاملہ بھرپور طریقے سے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اس معاملے میں اقرار جرم کیا ہے، وہ اس معاملے کو دوسری طرف گھمانا چاہتا تھا، کامیاب نہیں ہوا۔

قومی خبریں سے مزید