• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ہم واپس آئیں گے‘‘ فرنچ اسٹار ایمباپے نے خاموشی توڑ دی

دوحا (جنگ نیوز) فرانس کے ایمباپے نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 8گول کیے جس میں فائنل میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی، لیکن وہ ٹیم کو عالمی چیمپئن نہ بناسکے۔ وہ شکست پر مایوس تھے تاہم انہوں نے خاموشی توڑدی اور دنیا کو پیغام دیا ہے کہ واپس آئیں گے۔ انہوں نے یہ پیغام سوشل میڈیا سائٹ پر فرنچ زبان میں تحریر کیا ہے۔امباپے نے ورلڈکپ میں گولڈن بوٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔امباپے اب تک 2 ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں 12 گول کرچکے ہیں اور جرمنی کے میرو سلاؤ کلوزے کے سب سے زیادہ 16 گولز کے ریکارڈ سے زیادہ دور نہیں۔23 سالہ کھلاڑی کے پاس ابھی یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے کافی وقت موجود ہے۔یاد رہے کہ انہوں نے 2018 ورلڈکپ ناک آؤٹ میچ میں ارجنٹینا کو شکست دینے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید