• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان: سٹی تھانہ، چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے باغیچہ چیک پوسٹ اور سٹی تھانہ وانا پر حملہ کردیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق 12 دہشت گردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا تھا۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے جھڑپ میں مارے گئے دہشتگرد کی لاش تحویل میں لے لی۔

ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا، پولیس اور ایف سی کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید