امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ روز بروز اپنی قدر کھو رہا ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 225 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان سامنے آیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 40 پوائنٹس کے اضافے سے 39873 پر آ گیا ہے۔