• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری پیشگوئی ہے الیکشن مارچ اپریل میں ہوجائیں گے، عمران خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری پیش گوئی ہے کہ انتخابات مارچ اپریل میں ہوجائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کنٹرولڈ ہے، جنرل باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیےجائیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے مجھ سے زیادہ بیرونِ ملک دورے کیے، اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو کیا بلاول کے یہ نجی دورے ہیں؟۔

عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں، ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید