سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بلوچستان میں فوجی افسر اور جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں آصف علی زرداری نے کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، مہران اور شمعون کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا۔
سابق صدر نے شہدا کو سرزمین وطن کی حفاظت کرنے والے قومی ہیرو قرار دیا اور ساتھ ہی اُن کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کی۔