مجلس وحدت مسلمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان مجلس وحدت مسلمین مظاہر شگری کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی ایم پی اےسیدہ زہرہ نقوی پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔
مظاہر شگری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ ایم ڈبلیو ایم قیادت کی ہدایت پر ہوا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات ہیں۔