• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار علی بھٹو کی 1977ء کی الیکشن ریلی کے یادگار مناظر


پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے، اس موقع پر سوشل میڈیا پر ان کی ماضی کی یادگار ویڈیوز اور تصاویر بہت زیادہ شیئر کی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے ذوالفقار علی بھٹو کی 1977ء کی الیکشن ریلی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو کہ لاہور میں نکالی گئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 5 مارچ 1977ء کو اس ریلی میں دھوپ ہونے کے باوجود خواتین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

اس دن لاہور میں شہریوں نے ذوالفقار علی بھٹو کا شاندار استقبال بھی کیا گیا تھا۔

شہریوں کو سابق وزیراعظم کی بات کو غور سے سنتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

آج ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ قائد عوام 43 سال پہلے عدالتی قتل کے بعد بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔