پاکستانی روپیہ روز بروز مزید غیر مستحکم ہو رہا ہے جس کی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہے۔
آج بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 228 روپے 14 پیسے کا ہو گیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 298 پوائنٹس گرنے کے بعد 40 ہزار 505 پر آ گیا ہے۔