• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عہدیدار اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات، سعودی عرب سے تعلقات بحالی پر غور

امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان اور اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کے امکانات پر بات چیت کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یروشلم میں ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات میں ایران کے جوہری پروگرام اور تہران کی طرف سے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کارروائیاں روکنے پر گفتگو ہوئی۔

جیک سلیوان نے کہا کہ صدر بائیڈن ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

سلیوان اور نیتن یاہو نے ابراہیم معاہدوں کو وسعت دینے پر بھی بات کی، اس معاہدے کے تحت 4 عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرچکے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر زور دیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید