کراچی(نیوزڈیسک)عراق کے وزیراعظم نے سینٹرل بینک کے گورنر کو عہدے سے برطرف کر کے سابق گورنر علی محسن العلق کو گورنر تعینات کر دیا۔ وزیراعظم شیعہ السوڈانی نے گورنر سینٹرل بینک مصطفیٰ غالب مخیف کو پچھلے مہینے طلب کرکے ڈالر کے مقابلے میں عراقی دینار کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔مرکزی بینک کے نئے گورنر محسن العلق ستمبر 2014سے ستمبر 2020تک اسی عہدے پر کام کرچکے ہیں۔بین الاقوامی رقوم منتقلی کے مراحل میں سختی کے بعد عراق کی کرنسی دو مہینے سے گراوٹ کا شکار ہے۔