کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز کی عکاسی کرتے خفیہ منصوبے کے تحت مسلمانوں سے ووٹ چھیننے کی مہم تیزکردی۔بھارت کے الیکشن کمیشن نے ریاست بہار کے تقریباً 8 کروڑ ووٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ 26 جولائی سے قبل دوبارہ رجسٹریشن کروا کر اپنی شہریت کے ثبوت فراہم کریں۔ بنگلہ بولنے والے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جنہیں بنگلہ دیشی قرار دے کر ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ یہ قدم ریاستی انتخابات سے قبل اُٹھایا گیا ہے اور اس کا مقصد ووٹر لسٹ سے "غیر ملکی غیر قانونی تارکین وطن" کو نکالنا بتایا گیا ہے۔ مگر اس فیصلے نے بڑے پیمانے پر تشویش پیدا کر دی ہے کہ کہیں لاکھوں افراد، خصوصاً مسلمان اور محروم طبقات، ووٹ کے حق سے محروم نہ ہو جائیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اچانک اقدام، جس میں عوامی مشاورت بھی شامل نہیں تھی، مودی حکومت کی متنازع نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (NRC) کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔