سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے چوہدری پرویز الہٰی کو حاصل سیکیورٹی میں کمی کردی گئی ہے۔
ذرائع ق لیگ کے مطابق پرویز الہٰی کو بطور سابق وزیراعلیٰ قانون کے مطابق 2 گاڑیوں کی سیکیورٹی کا حق حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور نے پرویز الہٰی کو حاصل سیکیورٹی میں سے ایک گاڑی واپس منگوالی ہے۔
ذرائع ق لیگ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔