• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتویں مردم شماری کا شیڈول تبدیل ، ڈیجیٹل مردم شماری یکم مارچ سے یکم اپریل 2023 کو ہوگی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ملک میں ساتویں مردم شماری ( ڈیجیٹل مردم شماری ) یکم مارچ سے یکم اپریل 2023کو ہوگی ۔

 مردم شماری کا شیڈول تبدل کر دیاگیا ہے پہلے مردم شماری یکم فروری سے چار مارچ 2023کو ہونی تھی ۔محکمہ شماریات کے مطابق بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر مردم شماری کےا نعقاد میں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے ۔

تبدیلی کا فیصلہ 17جنوری کو پانچویں جائزہ اجلاس میں کیا گیا جو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہواجس میں چاروں صوبوں کے نمائندے شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید