امریکی ڈالر کی قدر اور پاکستانی روپے کی ناقدری میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 49 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 230 روپے 89 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 842 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 39898 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 39 ہزار 56 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔