• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر کپور نے سیلفی لینے کے بعد پرستار کا موبائل فون پھینک دیا

رنبیر کپور نے سیلفی لینے کے بعد پرستار کا موبائل فون پھینک دیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر کپور ایک مداح کیلئے دلکش مسکراہٹ کے ساتھ پوز دے رہے ہیں۔

پرستار کئی بار تصاویر لیتا ہے اور رنبیر ہر بار پوز دیتے ہیں لیکن بلآخر جب ’اچھی‘ تصویر کھنچ جاتی ہے تو رنبیر فون طلب کرتے ہیں۔


مداح سے فون لیتے کے ساتھ ہی رنبیر کپور پیچھے کی طرف اچھال دیتے ہیں اور نوجوان لڑکا اپنا سا منہ لے کر رہ جاتا ہے۔

دراصل یہ ایک شوٹنگ کی ویڈیو ہے، ممکنہ طور پر نئی فلم ’تُو جھوٹی میں مکار‘ کی پروموشن کیلئے بنائی گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید