• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کیلئے اسلحہ رینٹ پر دینے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے لیے اسلحہ رینٹ پر دینے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیاگیا۔اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے رشید احمد نامی اسٹریٹ کرمنل نے دوران انٹروگیشن اسلحہ کرائے پر حاصل کرنے کا انکشاف کیا تھا،گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ فراہم والے گروہ کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر گزشتہ رات مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔بعد ازاں پولیس ٹیم نے مرکزی ملزم کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ اسلحہ فراہم کرنے والی گینگ کے سرغنہ کی شناخت سمیر حسین عرف روکا ولد عبدالشکور جبکہ گرفتار ساتھیوں کی شناخت شارق،عباد اور سمیر کے ناموں سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ(5 عدد پستول بمعہ ایمونیش)، دو موٹرسائیکل اور 3 عدد موبائل فون برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید