• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا انفلوئنزر اور یوٹیوبر شام ادریس نے اپنی اہلیہ سحر المعروف فروگی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے یوٹیوبر نے شادی کے 4 سال بعد اہلیہ سحر سے علیحدگی کی خبر شیئر کی ہے۔

انہیں نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور فروگی کچھ وقت کے لئے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ 

یوٹیوبر نے نجی معاملات پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ مہربانی مجھے فروگی اور ان کی بہن رابیل سمیت کسی بھی اہل خانہ کو مسئلہ میں شامل نہ کریں۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر شام ادریس نے یوٹیوبر سحر المعروف فوگی سے 4 سال قبل شادی کی تھی ان کی 2 بیٹیاں بھی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید