• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلسازی کے مقدمہ میں ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی عبوری ضمانت

اسلام آباد (خبر نگار) سپیشل جج سنٹرل محمد اعظم خان نے ایف آئی اے میں درج جعلسازی کے مقدمہ میں ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ گزشتہ روز درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے پچاس ہزار روپے کے مالیتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک شکیل ارشد کو گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے ایف آئی سے کیس کا ریکارڈ اور جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد سے مزید