• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کے خط کا جواب دے دیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کے خط کا جواب دے دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ نہ دینے سے متعلق آپ کے خط سے اتفاق نہیں کرتا، گورنر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرکے آئین سے انحراف کر رہے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آئین کی شق 105 واضح ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان گورنر کی ذمہ داری ہے، انتخابات 90 دن کے اندر ہونا لازم ہے۔

خط میں کہا گیا کہ  گورنر جلد سے جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں تاکہ آئینی بحران پیدا نہ ہو۔

قومی خبریں سے مزید