کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،پشین کے صدرسعداللہ خان ترین ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگر نے بیان میں ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکیہ وشام کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ترکیہ اور پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور پاکستان کے عوام بھی اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو متاثرہ عوام کی مدد کیلئے فوری طور پر آگے آنا چاہئے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) آزمائش کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ ہے۔