• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن نہیں معیشت چاہئے، لاہور چیمبر آف کامرس میں متفقہ قرارداد

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور چیمبرکے صدرکاشف انوراور دیگر عہدیداروں نے تمام سیاسی جماعتوں سے انتخابات کی بجائے چارٹر آف اکانومی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کے ساتھ چیمبر میں اجلاس میں اجتماعی طور پرکیا گیا۔ایک متفقہ قرار داد میں کہا گیا کہ ”ہمیں الیکشن نہیں معیشت چاہئے“۔گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ سیاستدانوں اور تاجر برادری سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو ہر قسم کی سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنا اور ملک کی معاشی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید