• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات ساڑھے 9 ہزار سے زیادہ

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ترکیہ اور شام میں پیر کو آنے والے شدید زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 9 ہزار 655 ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی اور زیر علاج ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ترکیے میں زلزلے کے باعث 7 ہزار 108 اور شام میں 2 ہزار 547 اموات ہوئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شدید سرد موسم کے باعث امدادی کارکنوں کو زمین بوس عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صرف ترکیہ میں 8 ہزار سے زائد افراد کو زندہ بھی نکال لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید