لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی ‘مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی جو بری طرح ناکام ہوگئی‘نواز شریف پاکستان واپس آئیں انہیں بھی اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا‘موجودہ حکومت انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں‘بروقت انتخابات کیلئے صرف عدلیہ سے امید ہے‘ اسٹیبلشمنٹ کا مطلب صرف آرمی چیف ہوتا ہے ۔گزشتہ روز میں زمان پارک لاہورمیں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف وفاداراور مخلص لوگوں کو دیں گے۔