اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ایچ ای سی کو الخیر یونیورسٹی کی اسناد کی تصدیق جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا جبکہ جسٹس اعجاز الااحسن نے کہا ہے کہ ایچ ای سی اسناد کی تصدیق کا عمل مکمل کرے، ایچ ای سی اسناد کی تصدیق کیس ٹو کیس کرے۔جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے الخیر یونیورسٹی کی اسناد کی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے ایچ ای سی کو اسناد کی تصدیق جلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔