• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل صارفین کی تعداد 19 کروڑ 67 لاکھ ہو گئی

اسلام آباد (ساجد چوہدری)پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 19 کروڑ67 لاکھ اور انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 12 کرو ڑ 36 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، پاکستان میں گزشتہ پانچ سال میںانٹرنیٹ صارفین کی تعدادمیں 110فیصد اور موبائل صارفین کی تعداد میں27اعشاریہ4 فیصد اضافہ ہواہے،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کے اعداد وشمار کے مطابق 2018 میں موبائل صارفین کی تعداد 15 کروڑ44لاکھ تھی جو 2022 میں بڑھکر 19 کروڑ67 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد5 کروڑ87 لاکھ تھی جو 2022 میں 110فیصد اضافے کے بعد 12 کرو ڑ 36 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید