راولپنڈی(جنگ نیوز) سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نائب تحصیلدار چکوال نجف حمید کو معطل کر دیا گیا۔کمشنر آفس راولپنڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں نجف حمید کو چارج فوری طور پر چھوڑ کر کمشنر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق نائب تحصیلدار نجف حمید کو مس کنڈکٹ اور عوامی مفادات کے پیش نظر معطل کیا گیا۔نجف حمید کے علاوہ معطل کیے جانے والوں میں 4 گرد اور 8 پٹواری بھی شامل ہیں۔