• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین الیکشن کمیشن: عمران، فواد کے وارنٹ جاری

اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد یئے، توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے جبکہ انہیں 14 مارچ کو پیش ہونے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے اور قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں، ان کا یہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔

اہم خبریں سے مزید