• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن، عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست خارج

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں درخواست گزار آفاق احمد کو مسلسل بدتمیزی کرنے پر عدالت سے باہر نکال کر درخواست کو خارج کر دیا جبکہ الیکشن کمیشن کے از خود نوٹس پر کارروائی جاری رہے گی۔ عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کیخلاف اور عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت سماعت ہوئی ۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر پیش ہوئے اور عمران خان کا جواب جمع کرایا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ منفی کارروائی نہیں۔ ہائیکورٹ نے کارروائی نہیں روکی ۔ درخواست گزارآ فاق احمد نے چیف الیکشن کمشنر سے مسلسل تضحیک امیز رویہ اپنا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے اسے کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔ آفاق احمد نے اونچی ٓاواز میں کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا عملے کو ٹھیک کرے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اونچا بولنے سے ہم آپ کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کے روکنے کے باجود آفاق احمد نےمسلسل تضحیک امیز رویہ اپنے رکھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ان کو پکڑ کر کمرہ عدالت سے باہر نکالیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے آفاق احمد کی درخواست مسترد کر دی۔ آفاق احمد نے التجا کی کہ مجھے معاف کر دیں لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے پکڑ کر کورٹ سے نکال دیا۔
اہم خبریں سے مزید