• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران گرفتاری سے بچ رہے، جیل جانے سے سیاسی فائدہ پہنچے گا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال عمران خان عدالتوں میں پیشی سے گریزاں، عمران خان کو سیاسی طور پر فائدہ ہوگا یا نقصان؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ عمران خان گرفتاری سے بھی بچ رہے حالانکہ جیل جانے سے انہیں سیاسی فائدہ پہنچے گا

ملک میں اس وقت مکافات عمل کا قانون روبہ عمل ہے، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ، صحافت اور سیاست کے بڑے بڑے چہروں سے نقاب اتر رہے ہیں، سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان کے عدالتوں کے سامنے پیش ہونے میں لیت و لعل سے عوام میں اچھا تاثر نہیں جارہا ہے

 عمران خان گرفتاری سے بھی بچ رہے حالانکہ جیل جانے سے انہیں سیاسی فائدہ پہنچے گا، ایک قانون پسند لیڈر جو وزیراعظم بھی رہا ہے اس کو یہ رویہ زیب نہیں دیتا ہے۔ارشا دبھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں میں پیش ہوکر قانون کا سامنا کررہے ہیں اس کا انہیں سیاسی فائدہ ہوگا

 عمران خان آج بھی ایک عدالت کے فیصلے کے بعد دوسری عدالت میں تھے، اس سے پہلے وہ لاہور سے اسلام آباد آکر تین عدالتوں میں پیش ہوئے تھے

عمران خان سپریم کورٹ کا توہین عدالت کیس بھگت رہے ہیں، وہ جج زیبا چوہدری کے چیمبر میں جاکر معافی مانگ چکے ہیں، وہ دہشتگردی دفعات کیس میں اسی عدالت میں کئی بار پیش ہوچکے ہیں،عمران خان پر چند ماہ میں 76مقدمات قائم کردیئے گئے، دوسری طرف نواز شریف، آصف زرداری، مریم نواز ، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن پر ملا کر بھی پوری زندگی میں 76مقدمے نہیں بنے، عمران خان کو اس وقت سیکیورٹی کے سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ریما عمر نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں عموماً لیڈرز جیل یا عدالت جانے سے ڈرتے نہیں ہیں، عمران خان نے اپنے طرزعمل سے ثابت کردیا ہے کہ ایک سیاسی لیڈر ڈرپوک بھی ہوسکتا ہے

 عمران خان کی بار بار عدالتوں میں پیشی سے بچنے کی حکمت عملی وقتی کامیاب ہوسکتی ہے، ویڈیو لنک کے ذریعہ عمران خان کی عدالت میں پیشی کا آپشن موجود ہے، عمران خان کے خدشات درست ہیں تو عدالت ہی یہ فیصلہ کرسکتی ہے۔

سلیم صافی کا کہنا تھاکہ ملک میں اس وقت مکافات عمل کا قانون روبہ عمل ہے، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ، صحافت اور سیاست کے بڑے بڑے چہروں سے نقاب اتر رہے ہیں، اس وقت کھوٹے کھرے سے الگ ہورہا ہے، سیاستدان، ججز، صحافی اگر کھوٹے ہیں تو ایکسپوژ ہورہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید