• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مقبولیت میں عمران خان تمام سیاسی رہنماؤں سے آگے

کراچی (جنگ نیوز)گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق سیاسی مقبولیت کے تازہ ترین سروے میں 61فیصد پاکستانیوں کا عمران خان کےلیے پسندیدگی کا اظہار ،سروے میں 36فیصد نے نواز شریف ، 36 فیصد نے بلاول بھٹو اور 34فیصد نے مریم نوازکو پسند کیا، 31فیصد نے فضل الرحمان، 27فیصد نے آصف زرداری کیلئے مثبت رائے دی ۔ سروے کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے تمام رہنماوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ،سروے میں ملک بھر سے 1700 سے زائد افراد نے حصہ لیا،یہ سروے یکم فروری سے 21 فروری 2023 کے درمیان کیا گیا،سروے میں شامل 61فیصد پاکستانیوں نے عمران خان کےلیے مثبت رائے کا اظہار کیا ،ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کو 36فیصد ، جبکہ 36 فیصد پاکستانیوں نے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنی پسند قرار دیا اور مثبت رائے کا اظہار کیا ،مریم نواز 34فیصد ، وزیر اعظم شہباز شریف 32فیصد ،مولانا فضل الرحمان 31فیصد اور آصف علی زرداری کو سروےمیں شامل 27 فیصد پاکستانیوں نے پسند کیا اور ان کےلیے مثبت رائے دی ۔
اہم خبریں سے مزید