لاہور (اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریروں اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔ فاضل جج نے ذاتی وجوہ کی بناء پر درخواست سے معذرت کی اور کیس دوسرے بنچ میں منتقل کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کی پابندی کالعدم قرار دے۔