وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پولیس عدالتی حکم پر عمل درآمد کےلیے زمان پارک پہنچی ہے۔
جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے زمان پارک پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کبھی بھی الیکشن سے نہیں گھبرائی، جب بھی الیکشن ہوئے بھاری اکثریت سے اسمبلیوں میں آئےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف بہت جلد پاکستان واپس آرہے ہیں، مریم نواز بھرپور طریقے سے پاکستان میں انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔