کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی۔
آگ بجھانے کے لیے امریکی ماہرین کی ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جبکہ گڑھے میں سیمنٹ بھرنے کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا تھا۔
گڑھے سے گیس کا اخراج ابھی بھی جاری ہے۔
گڑھے سے گیس کے اخراج کے ساتھ پانی ابھی بھی ابل رہا ہے۔
اس حوالے سے ڈی سی کورنگی مسعود بھٹو کا کہنا ہے کہ آگ کے مقام پر ہائیڈروجن سلفائیڈ کی موجودگی ہے، علاقے میں موجود پرائیویٹ یونیورسٹی آج سے بند کر رہے ہیں۔
سی او او پی پی ایل سکندر میمن نے کہا کہ فضاء میں بو موجود ہے، آگ کو دوبارہ بھڑکایا جائے گا، قریب جانے سے گریز کیا جائے، یہ گیس زیادہ خطرناک ہے۔
واضح رہے کہ کورنگی کریک میں گڑھے میں پر اسرار آگ 29 مارچ کو لگی تھی۔