• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان مائنس نہیں پلس ہورہا ہے، مقبولیت بڑھ رہی ہے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان مائنس نہیں پلس ہورہا ہے، چیئرمین کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قانونی راستہ اختیار کیا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک بار پھر وزیراعظم بننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کو مائنس کر کے الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں جبکہ وہ پلس ہورہا ہے، چیئرمین کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کل مقرر کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کل عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کا کوئی تصور نہیں، وہی قیادت کریں گے۔

فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ کے خلاف پی ڈی ایم نے منظم مہم چلائی، جن ججز کے خلاف باتیں کی گئیں وہ غلط ثابت ہوئیں مگر کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سر درد کی گولیاں لینے باہر چلے جاتے ہیں جبکہ عمران خان گولیاں لگنے کے باوجود ملک میں موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید