پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو بتائے کہ کون سی رکاوٹیں عمران خان کی گرفتاری میں حائل ہیں؟ آٹھ ماہ میں جو چھپایا گیا ملکی مفاد میں وہ بتا دینا چاہیے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ عمران کو اب بھی سہولت کاری دی جا رہی ہے تو موجودہ حکومت کو سچ بول دینا چاہیے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ زمان پارک میں جو ہو رہا ہے اگر وہ کچے کے علاقے یا وزیرستان میں ہوتا تو کیا ایکشن کا نہیں کہا جاتا؟
جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ 6 گھنٹے میں عمران خان کی خواہش کے مطابق فیصلے آ رہے ہیں، نواز شریف کے کیسز کو چھ، چھ سال ہوگئے سنا نہیں جارہا۔