• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں تدریسی اسپتال کے پالیسی بورڈ توڑنے کی منظوری، چیئرمین عمران خان کے کزن ہیں

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ حکومت نے تدریسی اسپتالوں کے پالیسی بورڈ کو تحلیل کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ بورڈ آف گورنرز کے معاملے پر کمیٹی قائم کردی گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تدریسی اسپتالوں کے پالیسی بورڈ کو تحلیل کرنے کی منظوری نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی ہے۔

تدریسی اسپتالوں کیلئے قائم پالیسی بورڈ پانچ ارکان پر مشتمل ہے جبکہ اس کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کے کزن نوشیروان برکی ہیں۔

اسی طرح پالیسی بورڈ کے دیگر ممبران میں محمد طاہر، ڈاکٹر ذیشان بن اشتیاق، صلاح الدین قاسم اور ڈاکٹر غزل محمود شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پالیسی بورڈ کی تحلیل کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا، نگراں کابینہ نے 10 اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز تحلیل کرنے کے معاملے پر کمیٹی قائم کردی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر تعینات اداروں کے سربراہان کو ہٹانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کے تحت یہ فیصلے کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید