• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رام چرن کا آسکر ایوارڈز کے بعد بھارت واپسی پر شاندار استقبال

رام چرن، فوٹو اسکرین گریب
رام چرن، فوٹو اسکرین گریب

ساؤتھ انڈین فلموں کے اسٹار رام چرن کا آسکر ایوارڈز میں شرکت کے بعد بھارت واپسی پر مداحوں کی جانب سے دہلی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

رام چرن کے بھارت واپسی پر شاندار استقبال کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اس ویڈیوز میں رام چرن مداحوں کی جانب سے اتنی محبت اور عزت ملنے پر بہت خوش اور فخر محسوس کرتے نظر آرہے ہیں لیکن ایئر پورٹ پر اتنے رش نے اداکار اور اُن کی حاملہ اہلیہ اُپاسنا کے لیے اپنی گاڑی تک جانا مشکل بنا دیا۔

اداکار نے اتنے ہجوم کے درمیان میں سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کی اہلیہ گاڑی میں بیٹھ جائیں اور پھر اُنہوں نے اپنے تمام مداحوں کو ہاتھ ہلا کر ان کی محبت کا جواب دیا۔

اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ’ناٹو ناٹو‘ کی شاندار کامیابی کو عوام کے نام کیا جن کی مدد کی وجہ سے اس گانے کو آسکر ایوارڈ ملا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں فلم ’RRR‘ دیکھنے  اور اس فلم کے گانے’ناٹو ناٹو‘ کو سُپر ہٹ بنانے کے لیے بھارت کے شمال سے جنوب اور مشرق سے مغربی تک  تمام مداحوں اور لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ ’ناٹو ناٹو‘ ہمارا گانا نہیں ہے بلکہ یہ ہندوستان کے لوگوں کا گانا ہے جس نے ہمیں آسکر جیتنے کے لیے ایک موقع فراہم کیا۔