پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنا اور پارٹی پر پابندی لگانا چاہتی ہے۔
ایک بیان میں رؤف حسن نے کہا کہ آج تک پی ٹی آئی کی طرف سے کبھی تشدد نہیں کیا گیا، پیٹرول بم پھینکنے کے صرف الزامات ہیں، ثابت کرنے میں وقت لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی مشینری کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانا اور عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ لاہور سے اسلام آباد عمران خان پیشی کےلیے گئے، جوڈیشل کمپلیکس کے باہر انہیں روکا گیا اور شیلنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدالت جانے دیں، جو فیصلہ ہوگا اس کے مطابق آگے بڑھا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے پُرامن کارکن ہیں، انہیں کیوں روکا جارہا ہے، کارکن اپنے لیڈر کے ساتھ آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو کارکنوں سے کوئی خطرہ نہیں، مریم نواز نے یہ روایت شروع کی، سیکڑوں لوگ نیب کے دفتر لے گئیں۔
رؤف حسن نے کہا کہ جگہ کا تعین حکومت نے کردیا، حکومت غیر سنجیدہ ہے، کیا یہ رسپانس ہے، زمان پارک میں صرف خواتین موجود تھیں۔