پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا۔
پولیس نے شبلی فراز کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے حراست میں لیا اور انہیں قیدیوں کی وین میں منتقل کیا۔
پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری پر عمران خان کے وکیل نے جج ظفر اقبال کے روبر و شبلی فراز کی گرفتاری کا تذکرہ کردیا۔
جس پر جج نے ہدایت کی کہ شبلی فراز کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالتی ہدایت پر پولیس نے حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی رہنما کو تھوڑی دیر بعد رہا کردیا۔