• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کو جعفر مندوخیل کی قیادت میں پارٹی کا گڑھ بنائینگے‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل دائود صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگرنے بیان میںکہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کی قیادت میں فعال اور مضبوط بنائیں گے۔بلوچستان میں کارکن متحد ہیں اور قائد نوازشریف کے بیانیے کیساتھ ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز شیخ جعفر خان مندوخیل کی جانب سے تعارفی اجلاس بلانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی صدر کے اس احسن اقدام سے تمام عہدیدار اور کارکن ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے اور صوبے میں پارٹی کی فعالیت کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں جو جمہوریت کا ایک حسن ہے۔ صوبائی صدر کی جانب سے کارکنوں کے صوبائی و مرکزی سطح پربنیادی مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ جعفر خان مندوخیل ایک سینئر سیاستدان ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے تمام عہدیدار صوبائی صدر کیساتھ ہیں اور بلوچستان میں پارٹی کو مضبوط بنانےاور پارٹی پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید